ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

آیت اللہ خامنہ ای ایک ہاتھ چادر کے نیچے کیوں ڈھانپ کر رکھتے تھے؟

datetime 3  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہفتے کی صبح امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے اچانک حملے کے نتیجے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جاں بحق ہو گئے۔

آیت اللہ خامنہ ای سپریم لیڈر بننے سے قبل ایران کے صدر بھی رہ چکے تھے۔ وہ 9 اکتوبر 1981ء سے 16 اگست 1989ء تک اس منصب پر فائز رہے۔ صدارتی انتخاب کے دوران ہی انہیں ایک قاتلانہ حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس میں وہ محفوظ رہے، تاہم اس واقعے کے باعث ان کا دایاں بازو مستقل طور پر متاثر ہو گیا تھا۔

یہ حملہ 27 جون 1981ء کو اس وقت پیش آیا جب وہ ایران عراق جنگ کے محاذ سے واپسی کے بعد ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔ نماز کے بعد وہ اپنے حامیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان، جس نے چیکرڈ کوٹ پہن رکھا تھا، کاغذات کے ساتھ ایک ٹیپ ریکارڈر ان کے سامنے رکھ گیا۔ کچھ ہی دیر بعد وہ آلہ آواز دینے لگا اور پھر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

اس دھماکے کے نتیجے میں ان کے دائیں بازو کے علاوہ آواز کی تاروں اور پھیپھڑوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ صحت یابی میں کئی ماہ لگے اور ان کا بازو ہمیشہ کے لیے مفلوج ہو گیا۔ اسی وجہ سے وہ اکثر اپنا دایاں ہاتھ چادر میں چھپائے رکھتے تھے۔

شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے حوصلہ نہیں ہارا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دماغ اور زبان صحیح کام کر رہے ہوں تو ایک ہاتھ کی کمی رکاوٹ نہیں بنتی۔ بعد ازاں انہوں نے بائیں ہاتھ سے لکھنے کی مشق کی اور آہستہ آہستہ مذہبی قیادت کے اہم حلقوں میں نمایاں مقام حاصل کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…