کراچی(این این آئی) شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی 17 سالہ فاطمہ ماموں کی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر سے17 سال کی لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق فاطمہ شادی کی تقریب میں اپنے ماموں کے گھرآئی ہوئی تھی جس دوران وہ اپنے ماموں کی ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہوئی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نثار نے پہلے گلی میں ہوائی فائرنگ کی اور پھرگھرکیاندربھی ہوائی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں کچن میں کھڑی فاطمہ کوگردن پرگولی لگی جو موت کا سبب بنی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کی گولیوں کے خول تحویل میں لے لیے اور ملزم نثار کو گرفتار کرلیا۔