اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی جاوید چوہدری نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔
اپنے پوڈکاسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ حکام نے ڈکی بھائی کے خلاف جب تفصیلات اکٹھی کیں تو معلوم ہوا کہ ان کے 6 لاکھ درہم دبئی میں موجود ہیں ۔ پاکستان میں موجود اکاؤنٹس میں 15 کروڑ روپے اور ڈیجیٹل والیٹس میں 3 لاکھ 25 ہزار روپے ملے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی نے یہ ساری رقم حکومتِ پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کروا دی، معاملے کی مزید تحقیقات کے دوران کئی اور لوگوں پر بھی ہاتھ ڈالا گیا، جن میں محمد حسین، اقرا کنول اور مدثر حسین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جوئے کی غیر رجسٹرڈ ایپس کی تشہیر کے مقدمے میں گرفتار ہیں اور اس وقت جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔