ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

روٹی 40 روپے کی ہو جانے کا خدشہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں جاری سیلابی صورتحال نے زرعی شعبے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں گندم کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے انکشاف کیا ہے کہ صرف تین روز میں گندم کی قیمت 2,100 روپے فی من سے بڑھ کر 3,500 روپے فی من ہو چکی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں گندم کی قلت پیدا ہوسکتی ہے اور روٹی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک جا سکتی ہے۔

ان کے مطابق اس وقت 30 سے 35 ہزار دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور تقریباً 20 سے 25 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ گندم کے ساتھ ساتھ چاول، کپاس، سبزیاں اور لائیو اسٹاک بھی متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث آئندہ دنوں میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں دریائے ستلج، چناب اور راوی میں آنے والے شدید سیلاب نے کپاس، دھان، مکئی، تِل اور چارے جیسی فصلوں کو تباہ کر دیا ہے جبکہ ہزاروں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیلابی پانی اب سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے جہاں مزید زرعی نقصان کا خطرہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خریف کی تقریباً 20 فیصد فصلیں مکمل طور پر برباد ہو چکی ہیں۔

ان کے مطابق حکومت کو اس کے بعد پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کرنی چاہیے، مگر اب تک کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع جیسے ملتان، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، خانیوال اور لاہور میں فصلوں کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق صرف اجناس میں 20 فیصد نقصان ہو چکا ہے جبکہ لائیو اسٹاک کی ہلاکتیں اس کے علاوہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو بدترین غذائی بحران اور قحط کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…