بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

datetime 25  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان بھر میں ہاؤسنگ اور پراپرٹی کے شعبے میں دھوکہ دہی کی روک تھام اور شفاف خرید و فروخت کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل نظام تشکیل دے دیا ہے، جس کا باضابطہ افتتاح چیئرمین نیب عنقریب کریں گے۔اس نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے پورے پاکستان کے پلاٹس کا ڈیٹا ایک پلیٹ فارم پر موجود ہوگا، جس سے خریدار آسانی سے یہ جان سکیں گے کہ کسی بھی پلاٹ یا ہاؤسنگ سوسائٹی کی قانونی حیثیت، این او سی، نقشہ اور ملکیت کی تفصیلات کیا ہیں۔ یہ معلومات صرف چند کلکس میں حاصل کی جا سکیں گی۔

نیب راولپنڈی/اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے اس الٹرا ماڈرن اور لیک پروف سسٹم کو ڈیزائن کیا ہے، جو نہ صرف محفوظ ہے بلکہ آسانی سے قابل رسائی بھی ہے۔ اس نظام کا مقصد پلاٹوں کی خرید و فروخت میں شفافیت لانا اور جعلسازی جیسے سنگین جرائم کی روک تھام ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اتنا جامع ہوگا کہ شہری صرف پلاٹ نمبر درج کرکے اس کی مکمل تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی تصدیق شدہ رپورٹ بھی حاصل کی جا سکے گی جو قانونی لین دین کے لیے ایک مستند دستاویز کے طور پر استعمال ہو سکے گی۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عام عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ہونے والی اوور سیلنگ، جعلی فائلوں کی گردش، اور غیر قانونی زمینوں کی خرید و فروخت جیسے مسائل کا بھی خاتمہ ممکن ہوگا۔مزید برآں، یہ آن لائن نظام قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹری باڈیز، اور عام شہریوں کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا تاکہ پراپرٹی کے شعبے میں شفافیت کو فروغ مل سکے۔نیب کے ترجمان کے مطابق یہ نظام جلد ہی عوام کے لیے دستیاب ہوگا، اور اس کے ذریعے ہر شخص اپنی جائیداد کی تصدیق خود کر سکے گا، جس سے غلط بیانی اور دھوکہ دہی سے محفوظ رہنا ممکن ہوگا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…