منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

دبئی نےپاکستانیوں کیلئےسینکڑوں جابز کا اعلان کردیا، اپلائی کا آسان طریقہ

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی میں موجود ٹرانسپورٹ کمپنی “نیو ہورائزن لگژری ٹرانسپورٹ” نے پاکستانی قونصلیٹ کے تعاون سے پاکستانی شہریوں کے لیے 600 ڈرائیورز کی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ مواقع کیریئر فیئر 2025 کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کے ٹرانسپورٹ شعبے میں روزگار فراہم کرنا ہے۔

واک اِن انٹرویوز کی تفصیلات:
انٹرویوز 6 اور 7 اگست 2025 کو صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک پاکستان قونصلیٹ دبئی میں منعقد ہوں گے۔
ان میں شرکت کے لیے امیدواروں کو کسی پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، صرف مقررہ تاریخوں میں خود حاضر ہونا ہوگا۔

ملازمت کے فوائد:
مفت ویزا (یو اے ای)

مکمل طبی انشورنس

بنیادی تنخواہ کے ساتھ کمیشن

سالانہ تنخواہ یافتہ چھٹیاں

کمپنی کی جانب سے مفت تربیتی کورس

اہلیت کے تقاضے:
عمر کم از کم 22 سال ہونی چاہیے

یو اے ای کا درست اور 6 ماہ کے اندر جاری شدہ ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہے

امیدوار کو امارات کی سڑکوں اور نیویگیشن سسٹمز کی مکمل معلومات ہونی چاہیے

درخواست کا طریقہ:
تمام دلچسپی رکھنے والے افراد اپنا سی وی اور مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ انٹرویو کے لیے مقررہ دنوں میں براہ راست قونصلیٹ میں پہنچیں۔ مزید معلومات کے لیے پاکستان قونصلیٹ دبئی یا نیو ہورائزن لگژری ٹرانسپورٹ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…