ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ

datetime 17  جولائی  2025 |

مکوآنہ (این این آئی)پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کے بعد اس فیصلے کے منفی اثرات عوام پر پڑنے لگے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور مزدا ایسوسی ایشنز نے حکومتی نوٹیفکیشن کے بغیر ہی ازخود کرایوں میں 5 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ براہِ راست عوام پر ڈالا جا رہا ہے، کرایوں میں اضافے سے متعلق ٹرانسپورٹ اتھارٹی یا متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے دوران دوسری مرتبہ عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔

حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔16جولائی سے 31جولائی تک پٹرول کی قیمت میں 5روپے 36 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 37پیسیفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے،پیٹرول کی 5روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 272روپے 15پیسے لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11روپے 37 پیسے اضافے کے بعد 284روپے 35 پیسے لیٹر کردیا ہے۔دوسری جانب اس فیصلے پر جماعت اسلامی کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی نے مہنگائی اور شوگر مافیا کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کے مطابق فارم47 سے مسلط جعلی حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد اور شوگر مافیا کی سرپرستی تباہ کن ثابت ہورہی ہے، جمعہ اور اتوار کو ملک گیرمظاہرے ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…