جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

نوکری کیلئے بیرون ملک جانیوالوںکیلئے نئی شرط عائد

datetime 16  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ چوہدری طیب نے واضح کیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کا انشورنس کیلئے بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ میں رجسٹر ہونا لازم ہے، 2021ء سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے مزدوری کے دوران اموات کے 2900 کلیم کلیئر کیے جاچکے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ چوہدری طیب نے کہا کہ سالانہ 7 سے 8 لاکھ افراد کو پروٹیکٹر لگا کر دیتے ہیں، بیرون ملک کام کیلئے جانیوالوں کا انشورنس کیلئے بی آئی او ای میں رجسٹر ہونا لازم ہے، انشورنس پریمیئر ڈھائی ہزار روپے کا صرف ایک مرتبہ ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ 2021ء سے اب تک سمندر پار پاکستانیوں کے مزدوری کے دوران اموات کے 2900 اور زخمیوں کے 900 کلیم کلیئر کئے جاچکے ہیں۔چوہدری طیب نے کہا کہ کاغذات مکمل ہوں تو انشورنس فوراً کلیم ہوجاتی ہے، انشورنس کلیم اسٹیٹ لائف کی ذمہ داری، ہمارا ادارہ صرف کلیئرنس کرتا ہے، کوئی کلیم قانونی پیچیدگی یا سْقم کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…