بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان ریلوے کا جدید ترین بزنس ٹرین متعارف کروانے کا اعلان

datetime 15  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی حامل بزنس ٹرین متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف جدید ٹرین کا افتتاح 19 جولائی کو لاہور اسٹیشن پر کریں گے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی اور لاہور کے درمیان پہلے سے چلنے والی پاک بزنس ٹرین کو اَپ گریڈ کیا گیا ہے، جو 28 نئی ڈیجیٹل چائنیز کوچز پر مشتمل ہوں گی۔جدید بزنس ٹرین میں مسافروں کی سہولت کے لیے مفت وائی فائی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ ڈائننگ کار شامل ہوگی۔

ٹرین کے کرایہ میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں اس حوالے سے ریلوے حکام کی جانب سے تاحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان ریلویز اپنے نظام کو بھی جدید کر رہی ہے، اس حوالے سے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ اور لائیو ٹریکنگ ایپ کو مزید اپ گریڈ کر رہی ہے۔اسی طرح، لاہور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لیے ایسکلیٹرز (برقی سیڑھیاں) نصب کر دی گئی ہیں۔ وزیر ریلوے نے 40 ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت بطور پائلٹ پراجیکٹ فراہم کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…