بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام سے اب تک51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت میں تبدیل

datetime 14  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت”اپنی چھت …اپنا گھر” پروگرام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جاری ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ ”اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام سے اب تک51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت بنا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے” اپنی چھت ،اپنا گھر” نے منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس کومنصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ” اپنی چھت ،اپنا گھر” پروگرام کے پلیٹ فارم سے 51 ہزار نو سو گیارہ نادار خاندانوں کو قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے۔

”اپنی چھت ،اپنا گھر” پروگرام کے تحت اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ 45,178 گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ 6,160 گھر مکمل ہو چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر فیصلے کا KPI عوام کی ترقی،تحفظ اور سہولت ہے یہی قائد محمد نواز شریف کا ویژن ہے اور میرا عہد ہے۔ جس دن ایک غریب کے سر پر چھت آ جاتی ہے اس دن ریاست کامیاب ہو جاتی ہے۔ روایتی سیاست کا دروازہ بند کیا اور خدمت کا در کھول دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ”اپنی چھت ،اپنا گھر” محض اینٹوں اور دیواروں کا منصوبہ نہیں نادار افراد کے لئے نئی زندگی کا آغاز ہے۔ پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر غریب اور بے گھر خاندانوں کیلئے عملی اقدامات ہو رہے ہیں۔میری دن رات کوشش ہے کہ پنجاب کا کوئی شہری بغیر چھت کے نہ رہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…