اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ملک بھر میں صارفین کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 3 پیسے سستی کر دی گئی ہے، جبکہ دیگر علاقوں کے لیے فی یونٹ 50 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔یہ ریلیف صارفین کو جولائی 2025 کے بجلی کے بلوں میں دیا جائے گا۔
نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی اپریل 2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے، جب کہ ملک کے دیگر حصوں میں یہ کمی مئی 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ کے-الیکٹرک نے اپریل کے لیے فی یونٹ 4 روپے 69 پیسے کمی کی درخواست کی تھی، جس پر جزوی طور پر عمل کرتے ہوئے نیپرا نے کمی کا حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔