لاہور ( این این آئی)حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی۔محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی ۔
سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کی گئی ہے،اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے کم ہو کر10.60 فیصد پر آگئی۔اسلامک سیونگ اکائونٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا، شہدا ء فیملی ویلفیئر اکائونٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کم کردیا گیا۔