بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کی دھوم، منہ مانگی حیران کن قیمت میں فروخت ہوگیا

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل 40 من وزنی بیل ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کے چرچے، 50 لاکھ روپے میں فروخت ،قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں تیزی آنے کے ساتھ ہی حیدر آباد کے علاقے لیاقت کالونی میں ایک بھاری بھرکم بیل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس بیل کو اس کے غیر معمولی وزن اور جسامت کے باعث ’جے ایف 17 تھنڈر‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس جانور کا وزن تقریباً 40 من بتایا گیا ہے۔بیل کے مالک شاہ رخ نے اس نایاب بیل کو فروخت کے لیے پیش کیا، اور حیران کن طور پر اس کی قیمت پچاس لاکھ روپے میں طے پا گئی۔ اس سودے کے بعد بیل کی رخصتی کو ایک یادگار موقع میں بدل دیا گیا، جس کے لیے ایک باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں نہ صرف خریدار کی بھرپور مہمان نوازی کی گئی بلکہ آنے والے افراد کو پھولوں اور کرنسی نوٹوں کے ہار پہنائے گئے، جب کہ روایتی اجرک بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ماحول ایک تہوار کی صورت اختیار کر گیا۔دوسری جانب فلکیاتی ماہرین کی پیش گوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ ممکنہ طور پر 7 جون 2025 کو منائی جائے گی۔ سپارکو کے مطابق ذوالحج کا چاند 27 مئی کی شام 8 بج کر 2 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اس دن چاند کی عمر صرف 11 گھنٹے 34 منٹ ہونے کے باعث رؤیت کے امکانات کم ہیں۔ اسی بنیاد پر یکم ذوالحج 29 مئی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے مطابق قربانی کا تہوار 7 جون کو متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…