اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آئندہ بجٹ میں فری لانسرز، وی لاگرز ،یوٹیوبرز کی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

datetime 23  مئی‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے جن میں فری لانسرز، وی لاگرز اور یوٹیوبرز کی آمدنی پر ٹیکس بھی شامل ہے،یہ اقدام تقریباً 500 سے 600 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

پاکستان کے آئندہ وفاقی بجٹ کے جائزے کے عنوان سے جاری ہونے والی ٹاپ لائن ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے لیے 14.1 سے 14.3 ٹریلین روپے کا ریونیو ہدف مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 16سے18 فیصد زیادہ ہوگا۔متوقع 16 سے 18 فیصد اضافے میں سے 12 فیصد خودکار معاشی ترقی کے ذریعے حاصل ہوگا جو کہ 3.6 فیصد جی ڈی پی اور 7.7 فیصد مہنگائی کی وجہ سے ہوگی،باقی 4 سے 5 فیصد ٹیکس آمدنی کا مطلب ہے کہ حکومت کو 500 سے 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے ہوں گے۔مختلف اداروں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوٹیوب، ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگائے،آئی سی ایم اے پی نے تجویز دی ہے کہ سوشل میڈیا آمدنی پر 3.5 فیصد ٹیکس لگایا جائے،اس اقدام سے حکومت کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے تقریباً 52.5 ارب روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہونے کی توقع ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…