اسلام آباد(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی)کے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی۔اوگرا کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کر دیا ہے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں فی ایم ایم بی ٹی یو 103روپے 95پیسے کی کمی کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو 116روپے 90پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سوئی ناردرن کے نرخوں میں اضافے کی وجہ ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی درآمد میں اضافہ بتایا گیا ہے۔یہ سفارشات دونوں کمپنیوں کے مالی سال2024-25کے مالیاتی شارٹ فال کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہیں۔