اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پی ٹی اے کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ سے متعلق خبر کی سختی سے تردید

datetime 21  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی جاتی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے نے ریاست مخالف مہم کے تناظر میں یوٹیوب چینلز کی بلاکنگ کے لیے کوئی فہرست تیار کی ہے یا وفاقی حکومت کو ایسی کوئی فہرست ارسال کی ہے۔

پی ٹی اے واضح کرتا ہے کہ ادارے کا مینڈیٹ صرف غیر قانونی آن لائن مواد کو ہٹانے یا بلاک کرنے تک محدود ہے، جیسا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA) 2016 اور اس سے متعلقہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔ ریاست مخالف یا نفرت انگیز مواد کے حوالے سے قانونی کارروائی، تفتیش اور عدالتی اقدامات متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسے حساس موضوعات پر خبر نشر کرنے سے قبل تصدیق شدہ اور ذمہ دارانہ صحافتی اصولوں کو مدِنظر رکھا جائے تاکہ عوام میں غلط فہمی نہ پھیلے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…