اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے “معرکۂ حق” اور “آپریشن بنیان مرصوص” میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابی پر 16 مئی کو سرکاری سطح پر “یومِ تشکر” منانے کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک مبینہ نوٹیفکیشن گردش کرنے لگا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ 16 مئی کو یومِ تشکر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دی جائے گی، اور تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تاہم حکومتی ذرائع نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یومِ تشکر کے دن کسی قسم کی عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو مدنظر رکھیں۔ 16 مئی کو تمام ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔