اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

تنخواہوں میں اضافہ’ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی

datetime 14  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حکومت نے 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے لیے مالی ریلیف پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 20 فیصد اضافہ ملنے کا امکان ہے۔

مزید یہ کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں رعایت دینے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس سلیبس میں 10 فیصد تک کمی پر غور کر رہی ہے، جس سے تنخواہ دار طبقے کو مجموعی طور پر تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم، یہ تجاویز حتمی شکل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کے بعد دی جائے گی، جو کہ 14 مئی سے 22 مئی 2025 تک متوقع ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں بھی حکومت نے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ پنشنرز کے لیے 15 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی، جبکہ کم از کم ماہانہ اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…