اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی منظوری اور پاک بھارت سیز فائر کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 9ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
دوسری جانب سے انٹر بینک میں ڈالر 31پیسے سستا ہو گیا۔انٹربینک میں ڈالر 281روپے 40پیسے پر آگیا۔