نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے بالواسطہ طورپر رافیل طیارے پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔بھارت کی مسلح افواج کے افسران نے میڈیا بریفنگ کی۔ اس دوران بھارتی ائیر مارشل اے کے بھارتی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کرتے ہیں؟ اس کے جواب میں کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں اور میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاسکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔
پاکستانی طیاروں کے مار گرائے جانے کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ طیارے مار گرائے ہیں لیکن بھارت کے پاس ان طیاروں کا ملبہ نہیں ہے۔بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے کہاکہ پاکستان سے جھڑپوں میں ان کے پانچ فوجی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں 9ٹھکانوں کونشانہ بنانے دعویٰ بھی کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی ہم منصب سے گزشتہ روز بات چیت میں سیز فائر کا فیصلہ ہوا، مزید بات (آج)پیرکو ہوگی۔