نئی دہلی (این این آئی )پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔بھارتی ٹی وی ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئر فورس نے ڈرون سمیت بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں فرانسیسی ساختہ جدید لڑاکا طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔