منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پاک سوزوکی نے اپنی 2 گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے ڈیلرز کو جاری کردہ حالیہ سرکلر میں سوزوکی کلٹس کی اپ گریڈڈ لائن اپ اور سوئفٹ GL MT ماڈل کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ قیمتیں فوری طور پرنافذ العمل ہوں گی۔کمپنی کے مطابق کلٹس کے تمام ویرینٹس میں صارفین کی بدلتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نمایاں بہتریاں کی گئی ہیں، جن میں حفاظت، آرام اور مصنوعات کی مجموعی کارکردگی پر توجہ دی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (Suzuki Cultus VXR) کی قیمت میں 3 لاکھ 72 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت 42 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گی جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 38 لاکھ 58 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (Suzuki Cultus VXL) کی قیمت میں 72 ہزار روپے کا اضافہ کیاہے جس کے بعد گاڑ ی کی قیمت 43 لاکھ 16 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ا سے قبل یہ گاڑی 42 لاکھ 44 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔سوزوکی کلٹس اے جی ایس (Suzuki Cultus AGS) کی قیمت بھی 72 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 46 لاکھ 18 ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 45 لاکھ 46 ہزار ورپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔ریئر سینٹر سیٹ بیلٹ، ریئر ہیڈ ریسٹرینٹ ، ڈرائیور سیٹ بیلٹ بزر اور اسپیڈو میٹر پر ڈسپلے، چائلڈ سیٹ گارنش، آئی ایس او فکس اینکر، فرنٹ سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور فورس لمیٹرز کا اضافہ تمام وریرنٹس میں کیا گیاہے ۔

وی ایکس آر ایم ٹی میں ڈرائیور اور مسافر کیلئے ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم اور سیپرٹ ریئر سیٹ کے اضافی فیچرز شامل کیئے گئے ہیں ۔کمپنی کے مطابق حفاظتی فیچرز میں یہ اضافہ ڈرائیونگ اعتماد اور مسافروں کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔سوزکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سویفٹ کی قیمت میں بھی80 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 44 لاکھ 16 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ا س سے قبل یہ گاڑی 43 لاکھ 36 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…