اسلام آباد (نیوزڈیسک)بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے ملحقہ گاؤں رورانوالا خورد (اٹاری) میں فصلیں کاٹنے کے لیے اعلانات کروانا شروع کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں ایک گردوارے سے عوام کو فصلوں کی فوری کٹائی کے اعلانات سنائے جا رہے ہیں۔بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے کسانوں کو سرحدی علاقوں میں کھڑی فصلیں دو دن کے اندر اندر کاٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بی ایس ایف کے اعلان میں خبردار کیا گیا کہ جن افراد کی فصلیں ابھی تک کھڑی ہیں، وہ مقررہ وقت میں کٹائی مکمل کر لیں کیونکہ دو دن کے بعد سرحدی علاقوں کے قریبی دروازے بند کر دیے جائیں گے۔دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان اعلانات سے مودی سرکار کا بڑھتا ہوا جنگی جنون ظاہر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر بھارت نے روایتی جنگ چھیڑی تو اسے خود بھی سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ جنگ کی ابتدا بھارت کرے گا، لیکن اس کا انجام پاکستان کے ہاتھوں طے ہوگا۔