اسلام آباد (این این آئی)سوئی نادرن گیس کمپنی نے 735 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)میں درخواست دے دی۔چیئرمین اوگرا سوئی ناردن گیس کمپنی کے ہیڈ آفس میں گیس کی قیمت میں اضافے کی عوامی سماعت ہوئی۔ ہوٹل اورٹیکسٹائل سمیت دیگر صارفین نے اضافے کی مخالفت کر دی۔ ایل این جی ڈائی ورجن کے معاملے پر اوگرا ممبر فنانس اور چیف فنانس افسر سوئی ناردرن کے درمیان تکرارہوئی۔ ممبر فنانس اوگرا نے کہا کہ آپ تیاری کرکے نہیں آئے۔
سوئی ناردن گیس حکام نے گھریلو کنکشن سے پابندی ہٹانے کی درخواست کر دی۔ سوئی نادرن کا موقف تھا کہ مہنگی ایل این جی لے کر سستی فروخت نہیں کرسکتے۔حکام کے مطابق آر ایل این جی گھریلو کنکشن فوری طور پر کھولے جائیں۔ گیس کنکشن کی بندش سے ریونیو میں کمی ہورہی ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافہ کی اجازت دی جائے تاکہ اخراجات اور توسیعی منصوبے پورے کیے جائیں۔صارفین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی پریشان ہیں۔ متعدد کمرشل صارفین اپنے سوئی گیس کنکشن منقطع کروا چکے ہیں۔