ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آ جانے کے باوجود حکومت کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 16  اپریل‬‮  2025
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، مگر حکومت کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا فیصلہعوام کو ایک مرتبہ پھر مہنگائی کے بوجھ تلے دبائے رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اس بچت کو عوامی ریلیف کے بجائے ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً شاہراہوں کی تعمیر و مرمت پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وزیر اعظم نے چند روز قبل ایک تقریب میں عوام کو خوشخبری دینے کا اشارہ دیا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی ممکن ہے۔ تاہم، اس بیان کے کچھ ہی دن بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بالکل برعکس فیصلہ سامنے آیا، جس میں قیمتوں کو کم نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی بین الاقوامی قیمتیں گزشتہ پانچ برسوں کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔ اس کے باوجود حکومت نے وہ فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اس رقم کو ترقیاتی کاموں، خاص طور پر سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل یہ پیش گوئیاں کی جا رہی تھیں کہ 16 اپریل سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 8 سے 12 روپے فی لیٹر تک کمی ممکن ہے، مگر اب سرکاری سطح پر واضح کر دیا گیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی مد میں کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…