اسلام آباد (این این آئی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔آئل انڈسٹری کی جانب سے اوگرا کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق 16اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 50پیسے تک کمی متوقع ہے،ہائی سپیڈ ڈیزل 6روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 7روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7روپے 21پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔
اوگرا قیمتوں بارے حتمی تجاویز 15اپریل کو حکومت کو بھجوائے گا۔وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں بارے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھائو کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیاربھی استعمال کرسکتی ہے ۔