اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

خام تیل کی قیمتیں 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، اور یہ کمی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ امریکی خام تیل (یو ایس کروڈ) کی قیمت 2021 کے بعد پہلی بار 60 ڈالر سے نیچے گر گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 3.5 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یہ 63.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جبکہ یو ایس کروڈ آئل کی قیمت میں 3.6 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، اور وہ 56.7 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ اتوار کی شب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کے فیوچرز مزید 3 فیصد گر کر 59.78 ڈالر پر آ گئے، جو اپریل 2021 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

یہ تنزلی اس وقت دیکھنے میں آئی جب گزشتہ ہفتے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل دو روز میں 6 فیصد کی کمی ہو چکی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے اثرات عالمی معیشت پر واضح ہو رہے ہیں۔ ان اقدامات کے بعد سے اب تک تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل تک کی کمی ہو چکی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیرف سے کاروباری اخراجات بڑھ سکتے ہیں، جس سے معیشت کی رفتار سست پڑنے کا اندیشہ ہے، اور یہ صورتحال تیل کی عالمی مانگ کو متاثر کر سکتی ہے۔ جے پی مورگن نے بھی خبردار کیا ہے کہ نئے ٹیرف، جو اسی ہفتے نافذ ہونے والے ہیں، امریکہ سمیت عالمی معیشت کو کساد بازاری کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ بینک نے جمعرات کو جاری رپورٹ میں رواں سال کساد بازاری کے خطرے کا تخمینہ 40 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد کر دیا ہے۔

جہاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، وہیں پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے کو نہیں ملی۔ اگرچہ 28 مارچ کو حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں محض ایک روپے کی کمی کی گئی تھی، لیکن ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں ہونے والی بڑی کمی کے پیش نظر پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کی گنجائش موجود ہے۔ تاہم، اب تک عوام ان ممکنہ ریلیف سے محروم ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…