کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2 اپریل تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی، تین روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر 2025 کے لیے 3 تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عید کی تعطیلات 31 مارچ (پیر)سے 2 اپریل (بدھ) تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔دوسری جانب گزشتہ روز ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عید الفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔