اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سیگیس اور تیل کی دوسری دریافت کا اعلان کردیا۔ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے مطابق دریافت سے 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔
ماڑی انرجیز کے مطابق گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی، دریافت سے یومیہ 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ 117 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ ماڑی انرجیز نیگزشتہ ماہ وزیرستان بلاک سیگیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا، پہلی دریافت سیایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔پہلی دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل حاصل ہونیکا تخمینہ لگایا گیا تھا، ماڑی انرجیز کا سابقہ نام ماڑی پیٹرولیم تھا۔