ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا

datetime 1  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کیگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے اب چھاپے کے دوران آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گٹھ جوڑ کرکے کرائے مقرر کرنے اور بڑھانے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔حکام نے بتایا کہ توقع ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جلد آرڈر پاس کیا جائے گا، جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔حکام کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر کرائے فکس کر رکھے ہیں حالانکہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔مسابقتی کمیشن نے تنظیموں کو متنبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…