مکوآنہ (این این آئی)رمضان المبارک کی آمد آمد چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں،گزشتہ ڈیڑھ مہینے میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے تک بڑھی ہے۔
ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ مہینے کے دوران چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہیاور چینی 30 سے 40 روپے تک مزید مہنگی ہوئی ہے،اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔ٹریڈرز نے کہا کہ حکومت مقامی مارکیٹ کی ضرورت اور قیمت کو پہلے مدنظر رکھے،پھر ایکسپورٹ کی اجازت دے،جبکہ صارفین نے حکومت سے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔