بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری

datetime 11  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے کیپسٹی چارجز میں کمی سے ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست پر(آج)بدھ کونیپرامیں سماعت کی جائے گی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو 52ارب 12کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف دینے کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمت میں فی یونٹ کتنی کمی ہوگی، اس حوالے سے فیصلہ نیپرا نے کرنا ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اکتوبر تا دسمبر 2024کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں دی گئی ہے، ان کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50ارب 66کروڑ روپے جبکہ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2ارب 66کروڑ روپے کی کمی مانگی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں صارفین سے 2ارب 69کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق مارچ کے بلوں سے شروع ہوکر 3ماہ کیلئے ہوگا، تاہم اس حوالے سے فیصلہ نیپرا کرے گی۔



کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…