کراچی (این این آئی)سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک سے بڑا اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 42 ڈالر کے اضافے کے بعد 2903ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4000 روپے کے بڑے اضافے سے 3لاکھ 3ہزار روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 3429روپے بڑھ کر 2لاکھ 59ہزار 773روپے کی بلند سطح پر آگئی ہے۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 43روپے کے اضافے سے 3ہزار 373روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 2ہزار 891روپے کی سطح پر آگئی ہے۔