منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہریوں کو پمپس پر کم مقدار میں پیٹرول دینے کا معاملہ ، پی ایس او کا بڑا اعتراف سامنے آگیا

datetime 8  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیٹرول پمپوں میں شہریوں کی کم پیمائش اور چوری کے معاملے پر پی ایس او کے بڑا اعتراف سامنے اگیا۔سندھ حکومت نے گزشتہ روز کم مقدار پیٹرول دینے پمپوں پر چھاپے مار کر سیل کر دیا تھا تاہ، پی ایس او نے دسمبر اور جنوری 12 پیٹرول پمپس پر شہریوں کو کم مقدار میں پیٹرول دینے کا اعتراف کیا۔ترجمان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس او کے 160 آٹ لیٹس ہیں اور شہر میں 9 پیٹرول پمپس کمپنی آپریٹڈ ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر 231 پیٹرول پمپس پر سرپرائز وزٹ کیے گئے، 231 میں سے 12 آئوٹ لیٹس پر کم پیمائش سامنے آئی۔ترجمان نے بتایاکہ پی ایس او کے 2 موبائل ٹیسٹنگ یونٹس شہر میں موجود آئوٹ لیٹس کو چیک کرتے ہیں ، کم پیمائش کرنے والے ڈیلرز کو وارننگ لیٹرز جاری کیے جاتے ہیں اور دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جاتا ہے، دوبارہ انسپیکشن کی جاتی ہے۔

اگر دوبارہ یہی شکایت نظر آتی ہے تو پھر ڈیلرز پر جرمانہ کیا جاتا ہے۔شہریوں کی شکایت پر گزشتہ روز سندھ حکومت نے کم پیمائش پر 3 پیٹرول پمپس کو سیل کیا تھا، وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو نے کہا کہ شاہراہ فیصل، شاہین کمپلیکس اور مہران ٹائون میں کم مقدار دینے والے 3 پمپ سیل ہیں تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کم پیمائش ہر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…