جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں سونا مزید مہنگا، 3 لاکھ روپے تولہ سے تجاوز کرگیا

datetime 7  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کمی ہوئی تھی، جس کے بعد پھر عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین، کینیڈا اور یورپی ممالک کی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کے اعلان کے بعد سے قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں ہلچل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔

ہفتے میں 2 مرتبہ قیمت کم ہوتی ہے تو باقی چار دن میں اضافے کا رحجان غالب ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں بلین مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ریکارڈ پر ریکارڈ بن رہے ہیں۔ جمعہ کو بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 869ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 346روپے کے اضافے سے 3لاکھ 46روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 154روپے کے اضافے سے 2لاکھ 57ہزار 241روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات چاندی کی قیمتوں پر بھی مرتب ہورہے ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 51روپے کے اضافے سے 3ہزار 378روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کے اضافے سے 2ہزار 896روپے کی سطح پر آگئی ہے۔



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…