اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری

datetime 3  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی سیمنٹ کی صنعت نے جنوری 2025 میں ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں مقامی کھپت میں اضافہ اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جنوری 2025 میں ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 3.313 ملین ٹن رہی، جو کہ جنوری 2024 میں 2.967 ملین ٹن تھی۔ اس میں 11.64 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

برآمدات میں بھی 30.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جنوری 2024 کی 446,595 ٹن سے بڑھ کر جنوری 2025 میں 581,691 ٹن ہو گئی ہیں۔مجموعی طور پر جنوری 2025 میں سیمنٹ کی کل ترسیل 3.894 ملین ٹن رہی، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.414 ملین ٹن تھی، یعنی 14.08 فیصد اضافہ ہوا۔سیمنٹ کی مجموعی ترسیل (مقامی اور برآمدی)کا جائزہ لیتے ہوئے، موجودہ مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں یہ 26.827 ملین ٹن رہی، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ 27.295 ملین ٹن تھی، جس میں 1.71 فیصد کی کمی آئی۔

اس دوران مقامی کھپت 23.196 ملین ٹن سے کم ہو کر 21.435 ملین ٹن رہ گئی، یعنی 7.59 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔تاہم، برآمدات میں 31.54 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو پچھلے سال کی 4.099 ملین ٹن سے بڑھ کر 5.392 ملین ٹن ہو گئی۔سیمنٹ صنعت کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی کھپت میں کمی کی ایک اہم وجہ سیمنٹ پر عائد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز ہیں، جو کہ مقامی مارکیٹ میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں۔اس کے باوجود، برآمدات میں ہونے والا اضافہ ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…