اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی کیلئے ایک نئے آپشن پر سوچ رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بیرونی طاقت سے پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈلوانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کروا کر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران کی رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ بعض ممالک عمران خان کو اپنے ملک لانے کیلئے تیار بھی ہیں لیکن یہ ممالک کون سے ہیں ان کا نہیں پتا۔