تہران(این این آئی)ایران نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے حملوں کا فیصلہ کن اورمضبوط جواب دے گا۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقا ئی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہمارا جواب مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک اپنی قومی سلامتی، علاقائی سالمیت یا قومی خودمختاری کو متاثر کرنے والے کسی بھی مداخلت یا حملے کا اپنی پوری طاقت اور سخت ترین انداز میں جواب دے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ کی پٹی اور لبنان میں اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، خطہ بدتر عدم تحفظ اور جنگ کے دائرہ کار میں توسیع کا شکار رہے گا، ان جاری جرائم کو روکنے کیلئے علاقائی سطح پر اور اس سے باہر اقدامات اور کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرتے ہیں۔