ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں 8 ارب 41 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی ابی) نے بتایاہے کہ پاکستان کیلئے نئی کنٹری آپریشنل اسٹریٹجی2024ـ27 تیار کی جا رہی ہے، اس نئی اسٹریٹجی کے تحت ملک میں 8ارب 41 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ ہے۔بدھ کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ نئے کنٹریکٹ آپریشن کے تحت پاکستان کو 7 منصوبوں کیلئے رواں سال 2 ارب ڈالر فراہم کریں گے جبکہ 2025 میں 15 منصوبوں کیلئے ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر دینے کا ارادہ ہے۔اے ڈی بی حکام کے مطابق 2026 میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے، 2027 میں بارہ منصوبوں کیلئے دو ارب پچیس کروڑ ڈالر دیں گے۔

اے ڈی بی حکام نے کہاکہ نئی اسٹریٹجی حکومت اور نجی شعبے کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔حکام نے کہا کہ اے ڈی بی قرض پر کمٹمنٹ چارجز کی مد میں معمولی رقم کاٹے جاتے ہیں۔حکام نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے بارے میں کچھ شکایات آئی تھیں، بی آر ٹی پشاور پروجیکٹ میں نیب بھی تحقیقات کر رہا ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…