پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں دوسرے ہفتے بھی کمی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں دوسرے ہفتے بھی معمولی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی بوری 1490 سے 1500 روپے کے درمیان فروخت ہو تی رہی ۔ستمبر کے آخر میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1497 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے 1510 روپے کی قیمت سے 0.74 فیصد کمی ظاہر کرتی ہے۔

جنوبی شہروں میں بھی قیمت میں معمولی کمی ہوئی۔شمالی علاقوں میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی قیمت 1459 روپے رہی، جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 1449 روپے رہی۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ دونوں میں سیمنٹ 1500 روپے فی بوری میں فروخت ہوئی، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 1530 روپے فی بوری کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔فیصل آباد میں 1510 روپے، سرگودھا اور ملتان میں 1503 روپے، بہاولپور میں 1500 روپے، اور پشاور میں 1543 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔ بنوں میں قیمت 1470 روپے رہی۔جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمت 1340 روپے رہی جبکہ حیدرآباد میں یہ قیمت 1333 روپے تھی۔ سکھر میں سیمنٹ 1450 روپے، لاڑکانہ میں 1400 روپے، اور کوئٹہ میں 1430 روپے میں فروخت ہوا۔

قیمتوں میں یہ تبدیلیاں مارکیٹ میں اتار چڑھا کی وجہ سے ہیں، جو خطے بھر میں تعمیراتی لاگت کو متاثر کر سکتی ہیں۔میپل لیف سیمنٹ کی بوری 1480 روپے سے 1490 روپے تک فروخت ہو تی رہی ، لکی سیمنٹ 1465 روپے سے 1475 روپے تک فروخت ہوئی ۔ان کے علاوہ فوجی سیمنٹ کی بوری 1470 روپے سے 1480 روپے کے درمیان جبکہ عسکری سیمنٹ کی بوری 1465 روپے سے 1475 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے ۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…