اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگلے 3 دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع

datetime 12  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔ جمعہ کواین ای او سی نے الرٹ نے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش 50 سے 100 ملی میٹر سے زیادہ ہونے کی صورت میں یہ مقامی ندی نالوں میں اربن فلڈ/شدید سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔ گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں ممکنہ طور پر اربن فلڈ ہوسکتی ہے جبکہ گلیات، کشمیر، کوہستان، مانسہرہ اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور خطرے کی زد میں آنے والی آبادی کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کریں۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گھریلو نکاسی آب کے نظام کو برقرار رکھنے سمیت ابتدائی اقدامات کریں، بند نالوں یا ممکنہ خطرات کی اطلاع مقامی حکام کو فوری طور پر دیں۔ لوگوں کو مزید مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں سفر کرتے ہوئے احتیاط کریں، خطرے میں پڑنے والی کمیونٹیز کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جبکہ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بروقت ڈیزاسٹر الرٹس، گائیڈ لائنز اور احتیاطی تدابیر کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…