اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی طالبعلم دنوں میں کروڑ پتی بن گیا یقین نہیں آتا تو کلک کریں

datetime 25  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ۔۔۔۔ پاکستانی نوجوان اپنے بے پناہ ٹیلنٹ سے آئے روز ایسے کارنامے سرانجام دے رہے ہیں کہ دنیا جس کی داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتی۔ شہر لاہور میں معروف تعلیمی ادارے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طالب علم عزیر بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں کہ جنہوں نے زمانہ طالب علمی میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی بین الاقوامی کمپنی قائم کر دی ہے عزیر نے ویب سائٹ ‘ٹیک جوس’کو حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایم بی بی ایس میں داخلے سے پہلے ان کے پاس کچھ فارغ وقت تھا جسے وہ عموماً سو کر گزارتے تھے۔ ایک دن ان کی والدہ نے انہیں اپنے وقت کا مثبت استعمال کرنے کی تنبیہہ کی تو انہوں نے فری لانس کاروبار کیلئے مشہور ویب سائٹ elance پر تلاش شروع کی اور ترجمے کے کام کو اپنے لئے بہترین پایا۔ وہ کہتے ہیں کہ مقابلہ بہت سخت تھا لیکن انہوں نے کم معاوضہ طلب کیا اور بہترین کوالٹی کا کام شروع کردیا۔ کچھ ہی عرصہ میں انہیں بہت زیادہ پراجیکٹ ملنے لگے لیکن انہوں نے کبھی بھی کوالٹی میں کمی نہ آنے دی۔ جب کام بہت زیادہ ملنے لگا تو انہوں نے دوست احباب کو شامل کر کے ایک کمپنی قائم کر لی جس کیلئے کام کرنے والے آج 30 ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اگرچہ وہ ابھی ایم بی بی ایس کے چوتھے سال میں ہیں لیکن ان کی دولت پانچ کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ محنت، ایمانداری اور صبر سے ہر منزل کا حصول ممکن ہے اور پاکستانی طالب علموں کو ان خوبیوں سے کام لیتے ہوئے فری لانسنگ پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…