بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

الطاف حسین نے ملک میں مارشل لا لگانے کی تجویز دے دی۔ ایسا کیوں؟

datetime 24  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں فوجی عدالت کے قیام سے بہتر ہے ایک اور مارشل لا لگادیں۔

کراچی میں ٹیلی فونک پریس کانفرنس کے دوران الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آج باطل اورحق کے لئے گفتگو ہورہی ہے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فوجی عدالتیں بنانے پر بحث ہورہی ہے، اگرغیرجمہوری راستہ اختیار کرنا ہی ہے تو مارشل لا لگا دینا چاہئے، ہم نے کئی مارشل دیکھے ہیں اب ایک اور مارشل لا دیکھ لیتے ہیں۔ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے قرارداد پاکستان منظورکی لیکن اسے ہی غدار کہا جاتا ہے، بھارت سےآنے والوں کو ملک دشمن قرار دیا گیا لیکن تمام حالات کے باوجود ایم کیوایم نےآج تک پاکستان زندہ بادکانعرہ لگانانہیں چھوڑا۔

الطاف حسین نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو صرف فوج ہی بچالے گی تو ایسا نہیں ہوسکتا،  قوم کے ساتھ دیئے بغیر فوج بھی کچھ نہیں کرسکتی، دنیا میں جتنے بھی انقلاب آئے ان میں فوج کے افسران اور اہلکاروں کا بڑا ہاتھ رہا ہے لیکن ان کے ساتھ عوام بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ  وہ کہتے ہیں کہ جنرل راحیل شریف دو سال کے لئے ملک کی کمان سنبھال لیں اور ملک  لوٹنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کریں، اب ان کی بات پر کہا جائےگا کہ وہ مارشل لاکی حمایت کررہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ملک کی کوئی ایسی جماعت نہیں جس  کے سربراہ کا براہ راست تعلق فوج سے نہ رہا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…