پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

امریکہ میں 70سال میں پہلی بار خاتون کوپھا نسی دیدی گئی

datetime 30  ستمبر‬‮  2015 |

ایٹلانٹا(آن لائن) امریکی ریاست جارجیا میں 70سال میں پہلی بار خاتون کو سزائے موت دے دی گئی،جارجیا کے جیل ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ 47 سالہ کیلی گسنڈینر کو جیل میں انجکشن دے کر ہلاک کیا گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی گسنڈینر کو اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں رواں برس فروری میں سزائے موت دی جانی تھی تاہم موسم سرما کے طوفان اور متعلقہ شیڈول معاملات کی وجہ سے اسے روک دیا گیا تھا۔کیلی کو فروری 1997 میں اپنے شوہر ڈوگلس گسندینر کے سفاکانہ قتل کا مجرم قرار دیا گیا، جنھوں نے ایک مرد دوست کے ذریعے اپنے شوہر کو اغوائ کروایا اور پھر نہایت سفاکانہ طریقے سے قتل کروادیا۔جس کے بعد ڈوگلس کی کار کو جلا دیا گیا جبکہ ان کی لاش کو جنگل میں جنگلی جانوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔کیلی کا خیال تھا کہ وہ اپنے شوہرکی انشورنس کی رقم حاصل کرلیں گی تاہم انھیں بعد میں علم ہوا کہ ان کے شوہر نے کوئی پالیسی نہیں لے رکھی تھی۔نومبر 1998 میں جرم ثابت ہوجانے کے بعد کیلی کو سزائے موت جبکہ ان کے مرد دوست کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔2014 میں امریکی سپریم کورٹ نے ان کی رحم کی اپیل بھی مسترد کردی تھی۔واضح رہے کہ رومن کیتھولک کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس نے بھی کیلی کی سزا کو روکنے پر زور دیا تھا، تاہم امریکی سپریم کورٹ نے کیلی کے وکلائ کی جانب سے سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کی درخواست آخری وقت میں مسترد کردی۔46 سالہ کیلی گسنڈینر گزشتہ سات دہائیوں کے دوران وہ پہلی خاتون ہیں جنھیں سزائے موت دی گئی، جبکہ 1976 میں امریکا کی سپریم کورٹ کی جانب سے سزائے موت کی بحالی کے بعد وہ 16 ویں خاتون ہیں جنھیں موت کی سزا دی گئی۔

مزید پڑھئے:رزق کے چار دروازے ۔

 

 



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…