اسلام آباد: آرمی چیف جنرال راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی پر قابو پانے کے لئے سخت قوانین اور موثر اقدمات کی ضرورت ہے جب کہ پاک فوج نےدہشتگردوں کےخلاف مختلف آپریشنزشروع کررکھے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس میں پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سربراہ پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اورخیبر ون کامیابی سے جاری ہیں تاہم دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے سخت قوانین اور موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔ آرمی چیف نے گزشتہ روز افغان ہم منصب جنرل محمد کریمی اور ایساف کمانڈر جنرل کینبل سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔