جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

راولپنڈی(این این آئی)سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل حکام نے شاہ محمود کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جس پر انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں شاہ محمود قریشی کے ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے جن کو دیکھتے ہوئے انہیں ہسپتال میں مزید رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

جیل انتظامیہ کی درخواست کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل میں وزٹنگ ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا طبی معائنہ کیا ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو پتے میں تکلیف ہوئی ۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر خصوصی عدالت فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…