بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے ملاقات کر کے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا ۔پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی ۔

اس موقع پر وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف،صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…