ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل آباد اور قصور پولیس نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023 |

راولپنڈی (این این آئی)9 مئی کے واقعات پر فیصل آباد اور قصور پولیس نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، پولیس افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔فیصل آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش شروع کردی۔

پولیس افسران نے فیصل آباد میں درج مقدمے پر دونوں ملزمان سے سوالات کیے۔پولیس افسران نے 9 مئی واقعات پر ڈیڑھ گھنٹے سے زاہد تفتیش کی، تفتیش کے بعد فیصل آباد اور قصور ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی۔راولپنڈی پولیس افسران کے بھی 9 مئی واقعات پر تحقیقات کے آغاز کے لیے جلد جیل دورے کا امکان ہے۔

راولپنڈی پولیس 9 مئی کے مزید پہلوؤں پر شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے تفتیش کرے گی۔یاد رہے کہ راولپنڈی پولیس کو بھی سابق وزیراعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 9 مئی کے کیسز میں راولپنڈی پولیس کو تفتیش کی اجازت دی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گوجرانوالہ پولیس کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی درخواست مسترد کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…