منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ

datetime 29  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی جماعتوں سے رابطے کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ کور کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ایک ذمہ دار شخصیت کی جانب سے تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر انتخابات کو تسلیم نہ کرنے کا بیان درست سوچ کا عکاس ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی ذیلی سیاسی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں خصوصاً پیپلز پارٹی کے قائدین کے انتخابات کے انعقاد کے باب میں لیول پلیئنگ فیلڈ اور تحریک انصاف کی انتخابی عمل میں شمولیت کے حوالے سے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملکی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں مواقع کی فراہمی کی ضرورت پر زور مثبت رجحان ہے۔سیاسی کمیٹی تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی اور وفاق کی تمام اکائیوں میں یکساں مقبول سیاسی جماعت ہے اور لندن معاہدے کے تحت کسی بھی غیرآئینی و غیرجمہوری منصوبے کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو مصنوعی اور غیرفطری انداز میں انتخابی عمل سے باہر کرنے کی کوششیں جموریت پر نہایت منفی اثرات مرتب کریں گی۔

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ، شفاف اور بلاتاخیر انعقاد کے باب میں ادا کئے گئے ہر مثبت کردار کا خیرمقدم کرے گی، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ ہفتے سے دیگر سیاسی جماعتوں سے شروع کئے جانے والے روابط کے شیڈیول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے حتمی شکل دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…