اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکانٹ منجمد کر دئیے۔ایف بی آر کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو سیلز ٹیکس کے سیکشن 48 ون بی کے تحت نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس رولز 71 ٹو بی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اکائونٹ منجمدکیے جا رہے ہیں۔